Select your Top Menu from wp menus

50 سالہ شخص کی میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی

50 سالہ شخص کی میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی

یواین آئی



نگارشات، مراسلات اور اپنے علاقے کی خبریں میل کر سکتے ہیں
E-mail naushad.com311@gmail.com/info@starnews.today

نئی دہلی، 12 فروری : دہلی میٹرو کے جنک پوری (مشرق) میٹرو اسٹیشن پر ایک 50 سالہ شخص نے تیز رفتار سے آ رہی ٹرین کے آگے کودکر اپنی جان دے دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنک پوری مشرقی اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر شام پانچ بجکر 40 منٹ پر ایک 50 سالہ شخص نے تیز رفتار سے آ رہی ٹرین کے آگے کودکر جان دینے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود مرکزی صنعتی سیکورٹی فورسز کے جوان اس کو قریبی اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت كنول جيت کےطور پر کی گئی ہے۔ اس کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں اس نے یہ قدم اٹھانے کا سبب طویل عرصے سے مختلف امراض سے پریشانی بتائی ہے۔پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔