Select your Top Menu from wp menus

دہلی میں چلتی بس میں ادھیڑ عمرکےشخص نے لڑکی سے کی چھیڑ چھاڑ

دہلی میں چلتی بس میں  ادھیڑ عمرکےشخص نے لڑکی سے کی چھیڑ چھاڑ
Photo Credit To file photo

یواین آئی


نگارشات، مراسلات اور اپنے علاقے کی خبریں میل کر سکتے ہیں
E-mail naushad.com311@gmail.com/info@starnews.today

نئی دہلی، 12 فروری : دارالحکومت میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کی ایک طالبہ نے کے خلاف چلتی بس میں چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکات کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے۔
پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی یو ساؤتھ کیمپس کے ایک کالج سے بی اے آخری سال کی طالبہ نے الزام لگایا کہ بس میں اس کی بغل والی سیٹ پر بیٹھے ایک شخص نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس کے حساس اعضاء کو چھوا ۔ اس دوران لڑکی نے مدد کی اپیل بھی کی لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔
طالبہ نے اس شخص کی طرف سے کی گئی حرکت کا ویڈیو بھی بنایا ہے۔
خواتین کمیشن کی ثالثی کے بعد وسنت وہار تھانے میں اس سلسلہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ یہ واقعہ سات فروری کا ہے اور ہفتہ کودیر شام رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔