Select your Top Menu from wp menus

ممتازپی جی کالج میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ممتازپی جی کالج میں الوداعی تقریب کا انعقاد

پروفیسر عتیق احمد فاروقی/اسٹار نیوز ٹوڈے: ممتاز پی جی کالج میں بی اے سال دوم سال اول کے طلبہ نے سال سوم کے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقعہ پر ممتاز پی جی کالج کی مجلس منتظمہ کے سینیر رکن جناب ضمیر صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
طلبہ نے ترانہ ممتازاور الوداعی ترانہ پیش کیا ساتھ ہی محمد ابراہیم بی اے سال دوم نے اپنے رخصت ہونے والے ساتھیوں کو دلی جزبات اور مبارکباد پیش کی رخصت ہونے والے طلبہ نے اپنے محسنین اساتذہ پرنسپل اور کالج منیجمینٹ کے تمام اسٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ہی اساتذہ نے طلبہ کو لگن اور محنت سے پڑھنے کی ترغیب دی انہوں نے اپنے تجربات و مشاہدات سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا تعلیم وتربیت کے میدان میں ممتاز کالج کی خصوصیات کابھی ذکر کیا۔
الوداعی تقریب کی مناسبت سے بی اے سال سوم سے مجاہدالاسلام ،محمد ابرار، اور اسوتوش سنگھ نے اپنے خیالات رکھے۔
مہمان خصوصی جناب ضمیر صاحب نے بی اے سال سوم کے طلبہ کو اپنے ناصحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ادارہ سے نکل کر میدان عمل میں آئیں گے، آپ کو ملک کا ایک ذمہ دار شہری بننا ہے، اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے بہت سے چیلینجز کا سامنا کرنا ہوگا تبھی آپ کامیاب بن سکیں گے۔ کالج کے پرنسپل عتیق احمد فاروقی نے بھی طلبہ کو مبارک باد دی اور بتایا کہ ایسے مواقع خوشی اور غم کے ہوتے ہیں۔ ان ملے جلے جذبات میں ہمیں سنجیدگی سے اپنے کیریئر کی فکر کرنی ہے۔ اور ترقی کی منزلیں طے کرنی ہیں۔اس موقع پر کالج کے پراکٹر ڈاکٹر فیاض احمد قدوائی، ڈاکٹر فردوس جہاں صدر شعبہ اردو، ڈاکٹر عبدالرحیم صدر شعبہ ہندی سمیت کالج کے سبھی اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات شریک ہوئے۔

  • 2
    Shares
  • 2
    Shares