Select your Top Menu from wp menus

مہادلت نوجوان کا اینٹ پتھرسے مارکرقتل

مہادلت نوجوان کا اینٹ پتھرسے مارکرقتل

یو این آئی


نگارشات، مراسلات اور اپنے علاقے کی خبریں میل کر سکتے ہیں
E-mail naushad.com311@gmail.com/info@starnews.today

بہار شریف، 13 فروری: بہار میں ضلع نالندہ کے تلہہاڑا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں مجرموں نے ایک مہا دلت نوجوان کو اینٹ اور پتھر سے مار کر قتل کردیا۔
پولیس کے ذرائع نے آج یہاں کہا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر صبح سونیابا گاؤں کے کھیل میدان سے سونایا گاؤں کے کھیل کے میدان سے نوجوان کی لاش برآمدکی۔ مجرموں نے کل دیر رات چہرے اور گردن پر اینٹ پتھر سے قتل کرنے بعد مقتول کی لاش کو سڑک کے کنارے پر پھینک دیا تھا۔ مقتول کی شناخت صید پور گاؤں کے وسنت روی داس کے 22 سالہ بیٹا ویکی کمار عرف للندر کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس کو مشتعل گاؤں والوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ دیہی لوگ پولیس اور انتظامیہ کے سینئر حکام کو جگہ پر بلانےکا مطالبہ کر رہے تھے ۔ بعد میں سینئر افسران کے آنے اور لوگوں کو یقین دہانی ملنے کے بعد لاش کو پوسٹ ماٹم کے لئے بہار شریف صدر اسپتال بھیجا گیا ۔