Select your Top Menu from wp menus

تاج محل میں ممتاز کی قبر دیکھنے کے لئے اب 200روپے کا ٹکٹ

تاج محل میں ممتاز کی قبر دیکھنے کے لئے اب 200روپے کا ٹکٹ

یو این آئی


نگارشات، مراسلات اور اپنے علاقے کی خبریں میل کر سکتے ہیں
E-mail naushad.com311@gmail.com/info@starnews.today

نئی دہلی‘ 13 فروری : اگر آپ تاج محل میں ممتاز محل کی قبر دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لئے اب دو سوروپے کا الگ سے ٹکٹ لینا ہوگا۔
پہلے تاج محل میں داخلے کا ٹکٹ لے کر ہی لوگ ممتاز محل کی قبر تک جاسکتے تھے اور اس کے لئے انہیں الگ سے کوئی ٹکٹ نہیں لینا پڑتا تھا لیکن اب تاج محل میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے داخلہ ٹکٹ چالیس سے پچاس روپے کردی ہے اور ممتا ز محل کی قبر کے پاس جانے کے لئے الگ سے ٹکٹ لینا ہوگا۔

وزیر ثقافت ڈاکٹر مہیش چندر شرما نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تاج محل دیکھنے کے لئے لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ روزانہ تقریباَ چالیس سے پچاس ہزار سیاح آتے ہیں جب کہ چھٹی کے دنوں میں یہ تعداد ایک سے سوالاکھ تک ہوجاتی ہے۔ اس لئے بھیڑ پر کنٹرول کرنے کے لئے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

جاری یو این آئی ج ا