Select your Top Menu from wp menus

مدارس اسلامیہ کا تحفظ درحقیقت دین اسلام کا تحفظ ہیں جھارکھنڈ سے آئے علماءکرام کے وفدکاجامعہ منبع العلوم میں اساتذہ وطلبہ سے خطاب!

مدارس اسلامیہ کا تحفظ درحقیقت دین اسلام کا تحفظ ہیں جھارکھنڈ سے آئے علماءکرام کے وفدکاجامعہ منبع العلوم میں اساتذہ وطلبہ سے خطاب!

لونی غازی آباد: جھارکھنڈ سے تشریف لائیں مولانا زاہد قاسمی کا جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں طلبہ واساتذہ سے خطاب کرتےہوئیں کہاکہ آپ لوگ بہت خوش نصیب ہیکہ اللہ رب العزت نے اپنے دین کی خدمات اوردینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے منتخب کیا ہے ایک مرتبہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک صحابی رسول تشریف لائے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آج میں بازار گیا اور اپنا مال فروخت کیا اور کافی نفع ہوا آپ علیہ السلام نے دریافت کیا کہ کتنا نفع ہوا تو صحابی نے عرض کیاکہ تین ہزار درہم تو آپ نے عرض کیا کہ کیا اس بھی زیادہ نفع والی چیز بتادو تو صحابہ نے عرض کیا کیوں نہیں اللہ کے نبی ضرور تو آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ جو کوئ قرآن شریف کا ایک حرف پڑھے گا اللہ تعالی اس کو ایک ہزارثواب عطاکرتا ہے.اسلئے آپ لوگ اخلاص نیت سےعلم دین حاصل کریں اور دوسروں کو بتلائیں علم دین حاصل کرنے کیلئے اگر کوئ گھر سے نکلتاہے تو اس کے لئے دنیا کی تمام مخلوق دعائیں خیر کرتیں ہیں اسلئے آپ لوگ اپنی وقعت کو پہچانے اور اپنی عملی زندگی میں روز مرہ کی ادعیہ ماثورہ کو استعمال کرنے کی عادت ڈالیں اور نمازوں کا خود بھی اہتمام کریں اور اپنے والدین کو بھی ترغیب دیں اس سے علم میں ایک نورانیت پیدا ہوتی ہیں
مہمان موصوف نے جامعہ کے بانی ومہتمم مولانا نظام الدین قاسمی کی محنتوں کاوشوں کو سراہتے ہوئیں کہاکہ جو پودا انھوں نے لگایا ہے الحمدللہ پھل دار درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے اور پوری بستی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس کے علم سے سیراب ہورہاہے اور ہوتا رہے گا انشاءاللہ مہمان مکرم  کی ہی دعاپر مجلس کا اختتام ہوا.مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے ناظم تعلیمات جامعہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے اس موقع پر وفد کے ہمراہ مولانا سجاد قاری معراج قاری عمران صدیقی کے علاوہ اساتذہ وطلبہ موجود تھے.

  • 1
    Share
  • 1
    Share