Select your Top Menu from wp menus

ملک کی ایک تہائی آبادی غربت کے سائے میں زندگی جینے پر مجبور : قاسم رسول الیاس  پارٹی کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے قاسم رسول الیاس کا خطاب 

ملک کی ایک تہائی آبادی غربت کے سائے میں زندگی جینے پر مجبور : قاسم رسول الیاس  پارٹی کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے قاسم رسول الیاس کا خطاب 

نئی دہلی ،12مارچ(پریس ریلیز) ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکے زیرِاہتمام پارٹی کے قومی صدر قاسم رسول الیاس کی صدارت میں اوکھلا میں ایک میٹنگ کاانعقادکیاگیا۔میٹنگ میں طے گیا کہ یکم اپریل کوشروع ہونے والی (انڈیا فور آل انڈین ) مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی سے جوڑا جائے گا۔اس موقع پر قاسم رسول الیاس نے اپنے صدارتی خطاب میں پارٹی کی جانب سے یکم اپریل شے شروع ہونے والی مہم کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ویلفیئر پارٹی آ ف انڈیاملک میں بلا تفریق سب کے ساتھ یکساں برتاؤ میں یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری مظالم کی بیخ کنی ، باطل پر حق کی جیت اور ملک کے وسائل کی عوام کے درمیان بلا تفریق تقسیم ہی ہمار مقصد ہے ۔انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے ایک رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے ایک تہائی افراد غربت ، بے بسی اور لاچاری میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ملک میں غریب اور امیر کے درمیان ایک خلیج حائل ہے ، یہاں کے 74فیصد وسائل پر ایک فیصد افراد کا قبضہ ہے ۔قاسم رسول الیاس نے ویلفیئر پارٹی کوایک تحریک کا بتایااور کہاکہ ویلفیئر پارٹی آ ف انڈیاہندوستان کی سیاست کو جھوٹ ، بے ایمانی ، فرقہ پرستی ، غنڈہ گردی اور ظلم و زیادتی سے پاک کرنا چاہتی ہے ۔ ویلفیئرپارٹی آف انڈیاملک کو ’ویلفیئراسٹیٹ‘ بنانا چاہتی ہے ، جس میں سماج کے پسماندہ ، غریب ، قبائلی ، مسلم اور او بی سی وغیرہ کوان کی ضروریات کا سارا سامان ملے اور وسائل کو ملک کے سبھی طبقات کے درمیان منصفانہ طریقے سے تقسیم ہو۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی ایک تہائی آبادی کویہاں کے وسائل سے محروم کیا گیاہے اور لوگ احساسِ محرومی اور نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں ۔ہم اس افسوسناک صورتحال کو ختم کر ملک میں خوشحالی لانے کے حامی ہیں اور اس کیلئے ایمانداری اور سچائی کا دامن تھامے سیاست کی راہوں میں مسلسل سرگرمِ عمل ہیں۔قاسم رسول الیاس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں امن و امان کے قیام اور ملک کی ترقی کیلئے ویلفیئرپارٹی آف انڈیاکو مضبوط کریں ۔پروگرام سے پارٹی کے دہلی صوبائی صدر سراج طالب نے کہاکہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ملک کے عوام کیلئے سب سے بہتر سیاسی متبادل ہے ، کیونکہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کرتے ہیں ، ہم نفرت پرپیار، تشدد کے بجائے امن وچین ، بے ایمانی پر ایمانداری ، باطل پر حق کی جیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہم ایسی سیاست کے امین ہیں جو ملک میں بھائی چارہ ،تمام طبقات کے درمیان پیارو محبت اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے سرگرمِ عمل رہتی ہے ۔پارٹی کے تنظیمِ سیکریٹری محمد عارف اخلاق ہم ملک کے تمام طبقات کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ یہاں کے وسائل، یہاں کی دولت اور یہاں کی اشیاء پر سب کا برابر کا حق ہے ۔پروگرام میں عبد الٖغفار ،ڈاکٹر یامین ،فرزانہ شمسی ، صفوا واحد ،محمد فرقان خان ،نغمہ سیفی ،محمد ایمن کے علاوہ ایک بڑی تعدادمیں پارٹی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے ۔

  • 4
    Shares
  • 4
    Shares